پوزیشن ہولڈر سکھ طالبعلم اونکار سنگھ ڈاکٹر ، کسان کا بیٹا محمد قاسم سی ایس پی افسر بننے کا خواہشمند
لاہور(خبر نگار)لاہور بورڈ کی تاریخ میں پہلی بار ایک سکھ طالب علم نے پوزیشن حاصل کر کے نئی مثال قائم کی۔ سائنس گروپ (بوائز) میں 1189 نمبر حاصل کرنے والے اونکار سنگھ نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں اپنے والد کی طرح ڈاکٹر بن کر ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں،پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے محمد قاسم ایک کسان کے بیٹے ہیں،انہوں نے دانش سکول سے تعلیم حاصل کی اور اب ان کا خواب سی ایس پی افسر بن کر عوام کی خدمت کرنا ہے ، بعض طلبہ نے پاک فوج اور سول سروس کو اپنا مستقبل قرار دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments