شیڈول تبدیل، ایم ڈی کیٹ امتحان اب 20 ستمبر کو ہوگا
امیدواروں کو زیادہ سہولت دینے کیلئے امتحان 16اگست کو نہ لینے کا فیصلہ کیا امتحان سے متعلق دیگر تمام شرائط، ضوابط اور انتظامات برقرار:پی ایم ڈی سی
اسلام آباد ،لاہور(نیوز رپورٹر،ہیلتھ رپورٹر،کورٹ رپورٹر) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ امتحان کا شیڈول تبدیل کر دیا ، ایم ڈی کیٹ امتحان اب سولہ اگست کے بجائے 20ستمبر 2026 کو ہوگا۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق فیصلہ امتحان کے شفاف، محفوظ ،منظم انعقاد کو یقینی بنانے اور تمام امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کیلئے امتحان 16اگست کو نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ،امتحان سے متعلق دیگر تمام شرائط، ضوابط اور انتظامات بدستور برقرار رہیں گے، جب تک کہ ان میں کسی نئی تبدیلی کا باقاعدہ اعلان نہ کیا جائے۔
امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مزید معلومات، ہدایات اور تازہ ترین اعلانات کے لیے پی ایم ڈی سی کی سرکاری ویب سائٹ اور سرکاری مواصلاتی ذرائع سے باقاعدگی سے رابطے میں رہیں۔ یہا ں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ)16 اگست کو منعقد کرنے کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی تھی ،عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ہمارے سامنے صرف ایک درخواست گزار ہے ، آپ سب کا ٹھیکہ کیوں لے رہے ہیں؟۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments