سعودیہ نے عراقی ملیشیا اور حوثیوں کے مشترکہ حملوں کا خدشہ ظاہر کر دیا

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی نگرانی میں عراقی ملیشیا اور یمن کے حوثی باغی شمال اور جنوب سے جلد مشترکہ حملے کر سکتے ہیں۔

سینئر سعودی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا سعودی عرب، امریکا اور دیگر علاقائی ممالک کی انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق ممکنہ حملوں میں توانائی تنصیبات، بندرگاہوں، ہوائی اڈوں اور دیگر شہری و معاشی اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

سعودی حکام نے ڈرونز اور میزائلوں کی نقل و حرکت بھی دیکھی ہے جس سے بیک وقت مختلف سمتوں سے حملوں کے امکانات بڑھ گئے ہیں، یہ کارروائیاں ایران سمیت مختلف فریقوں کے درمیان جاری سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لئے بھی کی جا سکتی ہیں۔

امریکا کے ساتھ دفاعی اور انٹیلی جنس تعاون انتہائی مضبوط ہے اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...