عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی کی تین بہنوں کی نظر بندی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔

 لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان کل صبح 9 بجے درخواستوں پر سماعت کریں گی۔

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی نظر بندی کے خلاف علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز اور عظمیٰ خان کی بیٹی سکینہ نے الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں۔

درخواستوں میں نظر بندی کے احکامات کو چیلنج کیا گیا ہے، عمران خان کی بہنوں کی جانب سے وکیل رانا مدثر عمر عدالت میں پیش ہوں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...