جوڈیشل و ہائیکورٹ افسران کے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس میں اضافہ

جوڈیشل و ہائیکورٹ افسران کے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس میں اضافہ

گریڈ 22کا ڈھائی لاکھ، گریڈ 21کا 1لاکھ 95ہزار، گریڈ 20کا 1لاکھ 75ہزار ہو گیا گریڈ 19کے افسروں کا ڈیڑھ لاکھ، گریڈ 18کا ایک لاکھ، گریڈ 17کیلئے 60ہزار مقرر

 اسلام آباد(رضوان قاضی )اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل افسران اور ہائیکورٹ افسران کے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، رجسٹرار آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کے لیے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا۔ نئے الاؤنسز کے نرخوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

گریڈ 22 کے افسران کے لیے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس 2 لاکھ 50 ہزار روپے ، گریڈ 21 کے لیے 1 لاکھ 95 ہزار روپے ، گریڈ 20 کے لیے 1 لاکھ 75 ہزار روپے ، گریڈ 19 کے لیے 1 لاکھ 50 ہزار روپے ،گریڈ 18 کے لیے 1 لاکھ روپے اورگریڈ 17 کے افسران کے لیے 60 ہزار روپے مقرر ہے ۔ اخراجات اسلام آباد ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے مالی سال 27-2026 کے مختص بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...