پیپلز پارٹی کا جب تک ایک نکاح ،دوسرا نہیں ہو سکتا:شفیع جان

پیپلز پارٹی کا جب تک ایک نکاح ،دوسرا نہیں ہو سکتا:شفیع جان

بلاول کی پیشکش مسترد، فضل الرحمن جلد ہمارے ساتھ سڑکوں پر ہونگے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی تیاری جاری :‘‘دنیا مہربخاری کیساتھ’’میں گفتگو

 لاہور (دنیا نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے پشاور میں ہونے والا جلسہ عمران خان کی عدم موجودگی میں شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا تھا۔ جلسہ گاہ کے اندر موجود شرکا کے مقابلے میں اس سے کئی گنا زیادہ افراد باہر موجود تھے۔ دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘دنیا مہربخاری کے ساتھ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ سہیل آفریدی کی مقبولیت کی وجہ سے بڑی تعداد میں کارکن اسلام آباد لانگ مارچ میں شریک ہوں گے، 27 ستمبر کی تاریخ اس لیے مقرر کی گئی ہے تاکہ احتجاج کی مکمل تیاری کی جا سکے اور جمعیت علمائے اسلام سمیت دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو بھی ساتھ ملایا جا سکے۔

عمران خان کی رہائی تحریک کی اولین ترجیح ہے ، جس کے بعد موجودہ حکومت سے نجات ہدف ہوگا۔ اس مقصد کے لیے 50 دن تیاری، منصوبہ بندی اور تنظیمی رابطوں کے لیے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف نے بلاول بھٹو کی پیش کش مسترد کر دی ہے جب تک پیپلز پارٹی ایک نکاح میں ہے دوسرے نکاح نہیں ہوسکتا۔ شفیع جان نے کہا مولانا فضل الرحمن جلد تحریک انصاف کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے ، مولانا صاحب کے ساتھ تحریری معاہدہ کرنا چاہتے ہیں تا کہ اکٹھے آگے سفر کرسکیں،مولانا فضل الرحمن بھی یہی چاہتے ہیں کہ کوئی تحریری معاہدہ ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...