پاکستان، ایران توانائی تعاون، بجلی فراہمی میں اضافے پر متفق

پاکستان، ایران توانائی تعاون، بجلی فراہمی میں اضافے پر متفق

دوسری لائن پر جلد کام شروع :ایرانی سفیر، گوادر کیلئے بلا تعطل بجلی ناگزیر :وزیر توانائی اویس لغاری سے ایرانی سفیر کی ملاقات ، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پرگفتگو

 اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی جس میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان، ایران کے درمیان توانائی تعاون بڑھانے اوربجلی فراہمی میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔ایرانی سفیر نے مشکل حالات میں پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے مشترکہ منصوبے اور ٹرانسمیشن لائنز موجود ہیں۔ دوسری ٹرانسمیشن لائن پر جلد کام شروع ہوگا جبکہ موجودہ 100 میگاواٹ بجلی فراہمی کے معاہدے میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔اویس لغاری نے کہاپاکستانی ماہرین ایران کے بجلی کے نظام کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گوادر کی ترقی کے لیے مستحکم اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی ناگزیر ہے ۔ایرانی سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امن کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...