مغوی بحری جہاز کے عملے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی حکومت سے رہائی کی اپیل
کراچی (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) صومالی قزاقوں کے ہاتھوں اغوا بحری جہاز کے عملے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی۔
جس میں انہوں نے حکومت پاکستان سے اپنی رہائی کے لیے براہ راست اپیل کردی۔ مغویوں نے انتہائی دردناک اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے کئی ساتھی بیمار ہو چکے اور وہ انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں، 100 دن سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے ، ایسا نہ ہو کہ کچھ نہ رہے ۔ انہوں نے وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے فوری مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے کہ کوئی بری خبر آئے ، خدارا ہماری رہائی کے لیے کچھ کریں۔حکومت پاکستان صومالی قزاقوں سے بات کرکے ہماری رہائی کے لیے اقدامات کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments