پنجاب کی 35تحصیلوں میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز تعینات

پنجاب کی 35تحصیلوں میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز تعینات

صفت اللہ سیالکوٹ اور اکبر درانی لاہور (سٹی )کے ایڈیشنل کمشنر ہونگے محمد رمضان لودھراں ،وقاص کھاریاں ، جاوید صفدر نارووال لگا دیئے گئے

لاہور (این این آئی)پنجاب حکومت نے 35تحصیلوں میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مجاہد وسیم درانی کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور (سٹی )، کیپٹن (ر)محمد ادریس کو فیصل آباد (سٹی )، صفت اللہ کوسیالکوٹ ، سہیل خان کو گجرات ، اکبر درانی کو لاہور (سٹی )،سہیل آفریدی کو علامہ اقبال ٹاؤن لاہور ، سمیع احمد کو ملتان (سٹی)، فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)فیضان احمد کو راولپنڈی (سٹی )، محمد عبداللہ کو جہلم ، مس مہوش ارشاد کو چکوال ، کیپٹن (ر)محمد یحیی کو ساہیوال ، عبدالزمان کو سرگودھا ، ثنا اللہ کو ڈیرہ غازی خان ، مس صائمہ خان کو گوجرانوالہ (صدر )، سید کاظم حسین کو چیچہ وطنی اور محمد وسیم کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔اسی طرح محمد سرفراز کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد ، جاوید اقبال کو اٹک ، محمد ریاض خان کو بھکر ، محمد شعیب بھٹی کو منڈی بہاؤ الدین ، غلام عباس کو چنیوٹ ، محمد یاسین کو ٹوبہ ٹیک سنگھ ، عبدالقیوم کو لیاقت پور ، حافظ طاہر اطہر کو بہاولنگر ، عامر شہزاد کو راولپنڈی (صدر)، محمد رمضان کو لودھراں ، محمد امجد کو ملتان (صدر )، عمران صفدر کو راجن پور ، الیاس احمد قریشی کو خانیوال ، ظہیر عباس کو پاکپتن ، کلیم اللہ خان کو خوشاب ،وقاص محبوب کو کھاریاں ، غلام عباس کو تونسہ ، جاوید صفدر کو نارووال اور وسیم جاوید کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ لگا دیا گیا ۔ اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...