جھنگ :مین ہول کی صفائی کے دوران زہریلی گیس ،2مزدور جاں بحق

جھنگ :مین ہول کی صفائی کے دوران  زہریلی گیس ،2مزدور جاں بحق

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )فاروقِ اعظم روڈ ٹانگہ اڈاکے قریب مین ہول کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھر جانے سے واسا کے نجی کنٹریکٹر کے 2 مزدور دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گئے ۔

 ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے مطابق اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز، ریسکیو وہیکلز اور سپیشل ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی جبکہ پولیس کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق کاشف صفائی کیلئے مین ہول میں اترا تو زہریلی گیس سے بے ہوش ہو گیا۔ اسے بچانے عابد علی بھی رسی کے سہارے نیچے اترا، تاہم وہ بھی گیس سے متاثر ہو کر  بے ہوش ہو گیا۔ رسی ٹوٹ جانے کے باعث دونوں مین ہول میں پھنس گئے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کے بعد دونوں کو باہر نکالا، تاہم دونوں جانبر نہ ہو سکے ۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائی کے دوران زہریلی گیس کے اثرات سے ریسکیو ون ون ٹو ٹو کا ایک اہلکار بھی بے ہوش ہو گیا، جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دونوں واسا کے مستقل ملازم نہیں بلکہ نجی کنٹریکٹر کے تحت کام کرنے والے مزدور تھے ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی اور ہدایت کی آئندہ سیوریج لائنوں اور مین ہولز کی صفائی کے دوران حفاظتی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...