لاہور،فیصل آباد کے درمیان ریلوے رابطہ 12 روز سے منقطع
قلعہ ستار شاہ کے قریب پل،ٹریک سیلابی ریلے سے متاثر ہوا، کاروباری طبقہ پریشان
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ریلوے میں جدت کے دعوے مگر عملی اقدامات نہ ہوسکے ، بارشوں کے باعث لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ریلوے رابطہ 12 روز سے منقطع،کاروباری طبقہ پریشان،ملک کے دو بڑے کاروباری شہروں کے درمیان ٹوٹا ہوا پل حائل، قلعہ ستار شاہ کے قریب نالے پر بنا ریلوے پل اور ٹریک سیلابی ریلے سے متاثر ہوا، ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے لاہور ،فیصل آباد کا ریلوے رابطہ منقطع ہوچکا ہے ،لاہور سے فیصل آباد جانے والی تین ٹرینیں 12 روز سے مکمل بند ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو ایک ماہ کیلئے بند کیا گیا، لاہور اور فیصل آباد کے درمیان چلنے والی بدر اور غوری ایکسپریس بھی 12 روز سے بند ہونے سے تجارتی سامان کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے ، ریلوے کی جانب سے لاہور سے فیصل آباد، شورکوٹ، خانیوال تک جانے والی متعدد ٹرینوں کے روٹس تبدیل کردئیے گئے دیگر کراچی جانے والی ٹرینوں کو لاہور، ساہیوال کے متبادل روٹ سے بھیجا جارہا ہے ،گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے آج سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی کال نے کاروباری طبقہ کو پریشان کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments