افغان باشندہ قرار دیکر شناختی کارڈ بلاک کئے جانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

 افغان باشندہ قرار دیکر شناختی  کارڈ بلاک کئے جانے کا  اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(کورٹ رپورٹر)قصور کے رہائشی نے نادرا کی جانب سے افغان باشندہ قرار دے کر پورے خاندان کے شناختی کارڈ بلاک کئے جانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی ۔

درخواست گزار واجد ولی خان نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ درخواست گزار اپنی فیملی کے 30 افراد سمیت قصور میں رہائش پذیر ہے ،نادرا نے 2021 میں افغان شہری قرار دے کراس کے سارے خاندان کے شناختی کارڈ اور بچوں کے ب فارم بلاک کر دئیے ہیں ،استدعا ہے عدالت نادرا کو شناختی کارڈ اور ب فارم بحال کرنے کا حکم دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...