فنی بورڈ کے تحت میٹرک پروگرام کے نتائج کا اعلان

فنی بورڈ کے تحت میٹرک پروگرام کے نتائج کا اعلان

میٹرک ٹیک میں مزمل بشیر جبکہ ووکیشنل میں شازیہ احمد کی پہلی پوزیشن

لاہور(خبر نگار)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے میٹرک ٹیک، میٹرک ووکیشنل، میٹرک ووکیشنل (ہیئرنگ امپئیرڈ)اور ڈی اے ای (سِنو پاک ڈوئل ڈگری پروگرام)کے پہلا سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔میٹرک ٹیک میں کامیابی کا تناسب 73.73 فیصد، میٹرک ووکیشنل میں 73.93 فیصد، میٹرک ووکیشنل (ہیئرنگ امپئیرڈ) میں 87.13 فیصد جبکہ ڈی اے ای (سِنو پاک ڈوئل ڈگری پروگرام)کے پہلے سال میں 84.17 فیصد اور دوسرے  سال میں 65 فیصد رہا۔میٹرک ٹیک میں الحراء پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ قائد آباد کے امیدوار مزمل بشیر نے پہلی، عظیم کالج آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بستی ملوک کی امیدوار عائشہ ظفر نے دوسری جبکہ الحراء پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ قائد آباد کے امیدوار حسن کمال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ میٹرک ووکیشنل میں گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ جلال پور پیروالہ کی امیدوار شازیہ احمد نے پہلی، حمیرا بتول نے دوسری جبکہ گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین خانیوال کی امیدوار سہرین فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔میٹرک ووکیشنل (ہیئرنگ امپئیرڈ) میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار دی ڈیف، گوجرانوالہ کی طالبہ ابیہا نے پہلی، خدیجہ داؤد گل نے دوسری جبکہ سنیہا ظفر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر فیصل محمود نے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...