عمران خان کی صحت انتہائی خراب

عمران خان کی صحت انتہائی خراب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی نے کہاہے عمران خان کی بہنوں اور پارٹی قیادت کو ان کی بگڑتی ہوئی صحت کے بارے میں تمام تفصیلات دے دی گئی ہیں۔

اس کے باوجود پارٹی کے موجودہ فیصلہ ساز خاموش ہیں اور عوامی ردعمل کے ڈر سے ہمیں بھی خاموش رہنے کی تلقین کر رہے ہیں۔ ‘‘ایکس’’ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا اگر عمران خان کی بہنیں خاموش ہیں تو ہمیں بھی خاموش رہنا چاہیے۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ خان صاحب کی صحت انتہائی خراب ہے اور سیاست کو ایک طرف رکھتے ہوئے پارٹی سے سخت تاکید کی گئی ہے کہ وہ ان کے ذاتی ڈاکٹروں تک فوری رسائی کروائے اور خان صاحب کو ہسپتال شفٹ کرے، اڈیالہ جیل میں حالات ٹھیک نہیں ہیں اور ان حالات میں خاموش رہنا خان صاحب کے ساتھ غداری ہے ، ان کی صحت اور زندگی اہم ہے ۔آواز اٹھائیں ! خان صاحب کو ہماری آواز اٹھانے کی انتہائی سخت ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...