لانگ مارچ، پی ٹی آئی کا اپوزیشن سے رابطوں کا فیصلہ، پیپلزپارٹی سے بھی رابطے کا امکان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے اعلان کردہ لانگ مارچ کے سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حکمران اتحاد میں شامل پیپلزپارٹی سے بھی رابطے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق 14 اگست کے بعد تحریک انصاف کا وفد اپوزیشن جماعتوں سے ملاقاتیں کرے گا۔ذرائع نے بتایا کہ سلمان اکرم راجا، جنید اکبر، عامر ڈوگر، عاطف خان سمیت 7 ارکان اپوزیشن سے ملاقاتیں کریں گے ۔ خیبرپختونخوا کی سطح پر بھی رابطے کیے جائیں گے ، مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments