پیر پگارا کا فنکشنل لیگ کی ملک گیر تنظیم سازی کا اعلان
لاہور(نامہ نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے صدر پیر صبغت اللہ راشدی (پیر پگارا) نے جماعت کی ملک گیر تنظیم سازی کا اعلان کردیا۔
گزشتہ روز انہوں نے مسلم ٹاؤن لاہور میں اپنی جماعت کے سیکرٹری جنرل شاہد خان کو ہدایت کی کہ لیگیوں کی صف بندی کی جائے ، نئے حالات میں فنکشنل مسلم لیگ کا کردار اہم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے جمہوری مستقبل کے لئے مافیاز کی اجار ہ داری ختم کر کے حقیقی سیاسی کارکنوں کو آگے لانا ہو گا ،ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے سیاسی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فنکشنل لیگ آج بھی استحکام پاکستان کی ضامن ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments