تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم، منگلا میں بھی بلند سطح

تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی  گنجائش ختم، منگلا میں بھی بلند سطح

اسلام آباد (اے پی پی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )نے بتایا ہے کہ جاری مون سون سیزن کے دوران تربیلا اور منگلا ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ بلند سطح پر برقرار ہے۔

 تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی شرح 97.94 فیصد جبکہ منگلا ڈیم میں 62.99 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) کی تازہ ترین جائزہ رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1,548 فٹ ریکارڈ ہوئی جبکہ ذخیرہ کرنے کی شرح 97.94 فیصد رہی۔ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران تربیلا میں پانی ذخیرہ کرنے کی شرح 95.98 فیصد تھی۔اسی طرح منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1,205.2 فٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ ذخیرہ 62.99 فیصد رہا، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں ریکارڈ کیے گئے 62.80 فیصد کے مقابلے میں قدرے زیادہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...