سازش نہیں کررہے ،نظا م بدلنا چاہتے ہیں

سازش نہیں کررہے ،نظا م بدلنا چاہتے ہیں

کراچی (آئی این پی) عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت کے خلاف سازش نہیں کررہے۔

بلکہ ملک میں نظام کی تبدیلی ، آئین و قانون پر عمل در آمد چاہتے ہیں موجوہ مسلط کردہ نظام میں عام آدمی کی بہتری ممکن نہیں ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر کہا کہ شاہد خاقان عباسی یہ چاہتے تھے کہ اپوزیشن سے بات چیت کی جائے اور جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں، جب ہمارا اصولی موقف نہیں مانا گیا تو اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا کہ ہم دوسرا راستہ اختیار کرتے ، انہوں نے کہا کہ آپ نئے صوبے بنائیں یا انتظامی یونٹ لوگوں کو حقوق ملیں گے تو اس کا فائدہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...