میر رضا کیس:فریال تالپور کی وزیر اعلیٰ کو جوڈیشل کمیشن بنانے کی سفارش

میر رضا کیس:فریال تالپور کی وزیر  اعلیٰ کو جوڈیشل کمیشن بنانے کی سفارش

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور نے میر رضا علی کیس کا نوٹس لے لیا۔

فریال تالپور نے میر رضا علی کیس کی تحقیقات کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو شفاف اور غیر جانبدارانہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی سفارش کی ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ جوڈیشل کمیشن رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ، متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ان کا کہنا تھا واقعہ سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں اور عوام کو آگاہ کیا جائے ، انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...