نوجوانوں کی آنکھوں میں انقلاب کی چمک دیکھی :سہیل آفریدی
نوازکے پلیٹ لیٹس جعلی گرے ،ہم نے ہمدردی کی ،صحت پر سیاست نہیں کرتے ہمارے ساتھ جو ہورہا ہے ، کل ان لوگوں کیساتھ بھی یہ سب ہوگا،میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)وزیر اعلی ٰخیبر پختونخو ا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جب نوازشریف کے جعلی پلیٹ لیٹس گرے تھے ہم نے تب بھی ان کے ساتھ ہمدردی کی تھی ،ہم کسی کی صحت پر سیاست نہیں کرتے ،سپر یم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے ہمراہ احتجاج کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے ، کل ان کے ساتھ بھی ہوگا، بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے صحافی خبریں بتا رہے ہیں، ہمیں ان کی صحت پر تشویش ہے ۔سہیل آفریدی نے کہا کہ 27 ستمبر کو عوام اور نوجوان نکلیں گے ، میں نے نوجوانوں کی آنکھوں میں انقلاب کی چمک دیکھی ہے ، اس بار انہیں کوئی نہیں روک سکے گا، میں بھی نہیں روک سکوں گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کے ساتھ کھڑے ہونا چاہتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments