کراچی کو پیرس کہنے پرہنسی آتی ہے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے سا بق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ کراچی کو کوئی پیرس کہتا ہے تو ہنسی آتی ہے ،سابق ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ۔۔۔
کراچی بہت ہی زبردست لوگوں کا شہر ہے ،میں نے یہاں اچھا وقت گزارا ہے ، کراچی چھوڑ کر اسلام آباد منتقل ہونا مشکل فیصلہ تھا،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی آب و ہوا، انفراسٹرکچر اچھا ہے ، یہاں سے میرے لیے کے پی اور دیگر شہروں میں جانا آسان ہوتا ہے ، موٹرویز بنی ہوئی ہیں، کراچی کو تو مس نہیں کرتا لیکن کراچی کے لوگوں کی یاد آتی ہے ،انہوں نے کہا کہ میں کورنگی سائیڈ پر گیا سڑکیں دیکھ کر مایوسی ہوئی، اتنے عرصے کے بعد کراچی آیا میں نے سوچا کوئی بہتری آئی ہوگی لیکن دیکھ کر افسوس ہوا، جب میں لوگوں کو یہ کہتے سنتا ہوں کہ کراچی پیرس ہے تو ہنسی آ جاتی ہے ،سابق کپتان نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ پتا نہیں کب سے دیکھ رہا ہوں بنا ہی نہیں ہے ، شاہراہ بھٹو پر اچھا کام ہوا ہے جس کی تعریف کرنی چاہیے لیکن ضرورت بہت سارے کاموں کی ہے جو انہیں کرنا پڑیں گے ، ایک دو کاموں سے خود کو اور لوگوں کو مطمئن نہیں کرسکتے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments