بلوچستان کے مسائل کا حل تشدد نہیں سیاسی راستہ ہے ، انوار کاکڑ
اسلام آباد(خصوصی نیوزرپورٹر)سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل علیحدگی پسندی یا تشدد نہیں بلکہ آئینی، سیاسی، انتظامی اور ترقیاتی ذرائع کے موثر استعمال میں ہے۔
نوجوانوں کو انتہا پسند اور ریاست مخالف بیانیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ذہنی، علمی اور فکری طور پر تیار کرنا ہوگا۔ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام کے تحت سینیٹر انوارالحق کاکڑ کی 6 ہزار سے زائد طلبا و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔ سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے تحت 21 مختلف سٹیشنز سے 6ہزار150 سے زائد طلبہ سے خطاب کیا۔سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے بلوچستان کی تاریخ، علیحدگی پسند بیانیے ، دہشت گردی، انسانی حقوق، قومی سلامتی اور نوجوانوں کے کردار پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں علیحدگی پسند اور دہشتگرد تنظیموں کی سیاسی حکمتِ عملی کا بنیادی ذریعہ تشدد ہے ۔ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ اور ان کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں، موسیٰ خیل میں شہریوں اور تربت میں مزدوروں کو نشانہ بنانا انسانی حقوق اور حقِ زندگی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments