ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر بھی خطرے میں پڑسکتا ہے۔

ایک بیان میں ترجمان پاسداران انقلاب نے کہا کہ عالمی انفراسٹرکچر میں توانائی کی ترسیلی لائنیں اور ہزاروں بجلی گھر خطرے میں آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک بھی امریکی بحری جہاز خلیج فارس میں موجود نہیں ہے، ایران پر مسلط جنگ کے وقت خلیج فارس میں امریکا کے 30 سے 40 جنگی جہاز تھے۔

بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ردعمل کے سبب امریکا کیلئے یہ جنگ اسی قوت سے جاری رکھنا مشکل تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...