پٹرول سستا، ڈیزل مہنگا: حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
اسلام آباد:(دنیا نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 92 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 39 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے، نئی قیمتوں ک اطلاق رات 12 بجے کے بعد ایک دن کے لیے ہوگا۔
خیال رہے حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں کمی سے صارفین کو معمولی ریلیف ملے گا، تاہم ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر اضافی دباؤ کا خدشہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments