برطانیہ کا جنوبی لبنان میں کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کی حمایت کا اعلان

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں کشیدگی کو کم کرنے اور سکیورٹی کو فروغ دینے کے مقاصد پر مبنی اقدامات کی حمایت کے لیے تیار ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ برطانیہ ان اقدامات کی حمایت کے لیے تیار ہے جو کشیدگی میں کمی اور بالخصوص جنوبی لبنان میں طویل مدتی سکیورٹی کو مضبوط بنانے میں معاون ہوں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یو این آئی ایف آئی ایل ) کی امن فورسز کو موثر انداز میں کام کرنے اور اپنے اختیارات کو بروئے کار لانے کے لیے بااختیار بنانا ضروری ہے۔

برطانوی مؤقف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنوبی لبنان میں سکیورٹی اقدامات کے مستقبل پر بین الاقوامی بحث میں اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر ستمبر 2025 میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس فیصلے کے بعد جس میں سال کے اختتام کے ساتھ یو این آئی ایف آئی ایل فورسز کے مشن کو مکمل طور پر ختم کرنے کا کہا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ لبنانی فوج سرحدی علاقے میں تعیناتی اور کنٹرول کی ذمہ داری سنبھالے گی۔

بین الاقوامی اور علاقائی فریق اقوامِ متحدہ کے مشن کے خاتمے کے بعد جنوبی لبنان میں سکیورٹی خلا پیدا ہونے سے بچنے کے لئے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔

اس کے متوازی سرحدی علاقے پر ریاستی حاکمیت قائم کرنے میں لبنانی فوج کے کردار کو مضبوط بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...