غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق: اقوام متحدہ

غزہ: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے جاری حملوں کے باعث فلسطینیوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں اور انہیں انسانی امداد کی مزید ضرورت پڑ رہی ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (او سی ایچ اے) نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں سے اسرائیلی فائرنگ، گولہ باری اور بحری حملوں کے نتیجے میں غزہ میں کئی فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔

رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت غزہ میں شہریوں اور شہری تنصیبات کا ہر حال میں تحفظ یقینی بنایا جانا چاہئے۔

رپور ٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک اس کے ماہرین نے ایک ہزار سے زیادہ گولہ بارود اور دیگر جنگی مواد کی نشاندہی کی ہے جو خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ میں غزہ میں ضروری سامان اور خصوصی آلات کی رسائی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے تاکہ وہاں اہم انسانی خدمات کو مزید وسعت دی جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...