ملک بھر کے منتخب 115 اضلاع میں آج سے قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز
لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر کے منتخب 115 اضلاع میں آج سے ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔
نیشنل ای او سی کے مطابق پانچ سال سے کم عمر 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم میں 2 لاکھ 73 ہزار سے زائد پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔
پنجاب کے 13 اضلاع میں ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں، سندھ کے 30 اضلاع میں ایک کروڑ اور خیبرپختونخوا کے 37 اضلاع میں 73 لاکھ بچوں کو پولیوویکسین پلائی جائے گی۔
نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں 23 لاکھ، اسلام آباد میں 4 لاکھ 47 ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے، گلگت بلتستان کے دو اضلاع میں ایک لاکھ 37 ہزار بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments