پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 732 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 1841 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 70 ہزار 884 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments