پاکستان، بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن کا 9 واں اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن کا 9 واں اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، بیلاروس کا 19 رکنی اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔

پاکستان، بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن کا تکنیکی اجلاس آج منعقد ہوا، اجلاس میں تجارت، صنعت، زراعت، بینکاری، محنت، ٹرانسپورٹ، آئی ٹی اور دیگر شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور بیلاروس کے وزیر توانائی ڈزیانس ماروز کل وزارتی اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، بیلاروسی وفد کی قیادت وزیر توانائی ڈزیانس ماروز کر رہے ہیں۔

وزارتی اجلاس میں دونوں ممالک کے وزرا کے خطابات اور دوطرفہ مذاکرات ہوں گے۔

اجلاس کے اختتام پر جے ایم سی پروٹوکول اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...