بھارت کمزور ترین حریف جاپان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست سے بال بال بچ گیا
جاپان: (دنیا نیوز) بھارت اور جاپان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں جاپان کو بھارت کے ہاتھوں 2 رنز سے شکست اٹھانی پڑی۔
سانو انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں بارش سے متاثرہ میچ کو 5 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، جس میں بھارتی کپتان شریس آئیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔
جاپان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے 4 کھلاڑی آؤٹ کئے اور انہیں 32 رنز تک محدود رکھا۔
ہدف کے تعاقب میں جاپانی ٹیم نے آخری گیند تک جان ماری اور 3 وکٹوں کے نقصان پر 30 رنز بناتے ہوئے صرف 2 رنز سے شکست اٹھانی پڑی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments