بہاولنگر: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ، خاتون ہلاک

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر کے محلہ غنی پورہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 55 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی، مقتولہ کی حفیظاں بی بی کے نام سے شناخت ہوئی، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس اور کرائم سین ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ سٹی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے، تا حال ملزموں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا، انہیں جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...