چینی شخص کی زندہ مینڈک ڈرنک کی ویڈیو وائرل، صارفین حیران
بیجنگ: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک عجیب و غریب فوڈ ویڈیو نے صارفین کو حیران اور پریشان کر دیا ہے، جس میں ایک چینی شخص مبینہ طور پر ایسے مشروب سے لطف اندوز ہوتا دکھائی دے رہا ہے جس کے پلاسٹک کپ میں زندہ مینڈک موجود ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص پلاسٹک کپ ہاتھ میں پکڑ کر اسٹرا کے ذریعے مشروب پی رہا ہے، جبکہ ایک زندہ مینڈک کپ کے اندر موجود ہے۔
— (@lolong___) August 9, 2026
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے، کئی صارفین نے اس عجیب و غریب طریقے پر حیرت کا اظہار کیا، جبکہ بعض نے جانور کے ساتھ اس سلوک اور مشروب کے محفوظ ہونے سے متعلق سوالات بھی اٹھائے۔
تاہم تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو چین کے کس علاقے کی ہے، مشروب میں زندہ مینڈک رکھنے کی وجہ کیا ہے اور یہ واقعہ کب پیش آیا۔
ویڈیو کی آزادانہ طور پر تصدیق بھی نہیں ہو سکی، اس لیے اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنے تک حتمی رائے قائم کرنا مشکل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments