سپر یم کورٹ میں اگلے ہفتے پٹیشنز سماعت کیلئے مقرر:سلمان اکرم راجہ

سپر یم کورٹ میں اگلے ہفتے پٹیشنز سماعت کیلئے مقرر:سلمان اکرم راجہ

رجسٹرا رکی یقین دہانی پرسپر یم کورٹ کے باہر احتجاج موخر،کل سڑکوں پر ہونگے مشعال یوسفزئی کیساتھ گروہ ہے ،بانی نے کہا تھا اسے نکال دو،اب کچھ کرنا پڑیگا

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر،خصوصی نیوز رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے تمام پٹیشنز سماعت کے لئے مقرر کرنےکی یقین دہانی کے بعد سپریم کورٹ کے باہر احتجاج موخر کرنے کا اعلان کر دیا ،تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ اور دیگر نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات ہوئی ہے ، انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ دو روز بعد کاز لسٹ جاری کردی جائے گی اور اگلے ہفتے پٹیشنز سماعت کیلئے مقرر کر دی جائیں گی ،ڈ اکٹر عظمیٰ خان اور میری بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ملاقات سے متعلق درخواستیں زیر التوا ہیں، ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ بانی کے کیسز فوری طور پر سنے جائیں اور ان کی بہنوں اور معالجین سے ملاقات کرائی جائے ، سیاست کی بات کرنا ان کا حق ہے لیکن ان کی صحت کے پیش نظر ہم کہتے ہیں کہ وہ سیاسی بات نہیں کریں گے ، اگلے ہفتے یہ معاملہ عدالت کے سامنے رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حقیقی آزادی کے لیے کل (جمعرات کو) دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے ، پوری قوم سے کہتا ہوں 13 اگست کو نکلیں،بعد ازاں اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے کوئی پیشکش نہیں ملی ، ہم نے مذاکرات سے انکار نہیں کیا ، پیپلز پارٹی سے اتحاد تو نہیں کسی ایک ایشو پر موقف ایک ہوسکتا ہے ، ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ میں نے مشعال یوسفزئی کی گفتگو نہیں سنی، اگر ایسے ہوا میں کوئی غلاظت پھینکے گا تو اسی کے چہرے پر یہ غلاظت گرے گی، کس کو ٹکٹ بیچے یہ غلط بات ہے ، ہوا میں یہ بات کردی گئی، سراسر جھوٹ بولا گیا ، مجھے عمران خان کی ہدایت تھی کہ مشعال یوسفزئی کو پارٹی سے نکال دو، لیکن اس کے ساتھ پارٹی کا ایک گروہ ہے ، ہم نے کارروائی نہیں کی تاکہ پارٹی میں نفاق نہ پھیلے لیکن اب حالات ایسے ہیں کہ ہمیں کچھ نہ کچھ ایکشن لینا ہوگا ،ادھرسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، جو بھی دستیاب فورم ہوگا اسے استعمال کریں گے ۔ سلمان اکرم راجہ میرے بھائی ہیں، اختلافات ہوتے رہتے ہیں، کسی کے خلاف کارروائی کرنی ہے یا نہیں، یہ فیصلہ کرنا سینئر قیادت کا کام ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...