سندھ :3نئے ایڈیشنل ججز کی حلف برداری کی تقریب
کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے کمیٹی روم میں تین نئے ایڈیشنل ججز کی حلف بردار ی کی تقریب منعقد ہوئی، چیف جسٹس سندھ ہائیکور ٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔
جسٹس محمد ہمایوں خان، جسٹس سریش کمار اور جسٹس شاہ نواز میمن نے ایڈیشنل ججز کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز، بار کے نمائندگان اور سینئر وکلا اور ججز کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ تین نئے ایڈیشنل ججز کی حلف برداری کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں مستقل ججز کی تعداد 30 جبکہ ایڈیشنل ججز کی تعداد 4 ہوگئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments