پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یومِ آزادی کی پر وقار تقریب

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یومِ آزادی کی پر وقار تقریب

رانا قاسم نون کی بطور مہمان خصوصی شرکت ،کیک کاٹا ،قومی پر چم لہرایا گیا تارکینِ وطن پاکستان کے حقیقی سفیرہیں ، ہائی کمشنر ٹیپو عثمان کا تقریب سے خطاب

 اسلام آباد (دنیا رپورٹ )پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یومِ آزادی پاکستان کی پر وقار تقریب روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد کی گئی۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا محمد قاسم نون نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، ا س موقع پر پاکستانی کمیونٹی ، میڈیا نمائندگان اور پاکستان ہائی کمیشن کے افسران نے اپنے اہلِ خانہ کے کیسا تھ شر کت کی ۔برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے پاکستان کا پرچم لہرایا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے ۔ ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے قوم کے بانیان کے وژن اور ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت کو سراہتے ہوئے ان تمام مرد و خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا جن کے غیر متزلزل اتحاد، جدوجہد اور ثابت قدمی نے پاکستان کی آزادی کو ممکن بنایا۔ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی تارکینِ وطن پاکستان کے حقیقی سفیر ہیں ،وہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیرکے عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی جدوجہد کی حمایت کی اور پاکستان کے اخلاقی، سیاسی اور سفارتی عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب کے دوران قومی نغموں، برطانوی پاکستانی سوپرانو گلوکارہ سائرہ پیٹر کی شاندار گائیگی اور بچوں کی بھرپور شرکت نے یومِ آزادی کی تقریبات کو مزید پُرجوش، پروقار اور رنگا رنگ بنا دیا۔تقریب کے اختتام پر ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے یو م آزادی کا کیک کاٹا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...