قصور کے ماڈل بازار میں خوفناک آتشزدگی ، 24دکانیں خاکستر

قصور کے ماڈل بازار میں خوفناک آتشزدگی ، 24دکانیں خاکستر

قصور(نمائندہ دنیا)قصور کے ماڈل بازار میں ہولناک آتشزدگی سے 24 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ ڈائریکٹر پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کا ہنگامی دورہ،متاثرہ دکانوں کا جائزہ لیا۔

تھانہ اے ڈویژن قصور کی حدود پرانا لاری اڈا میں واقع ماڈل بازار میں اچانک بھڑک اٹھنے والی خوفناک آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 24 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی سے دکانوں میں موجود لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی 8 امدادی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر مسلسل اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا یا۔ آگ لگنے کی حتمی وجہ فی الحال سامنے نہیں آ سکی۔ دوسری جانب بعض حلقوں کی جانب سے حادثے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ بازار میں نصب 25 سی سی ٹی وی کیمروں میں سے صرف وہی 2 کیمرے بند پائے گئے جہاں آگ لگی، جس پر مختلف خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...