ترکیہ میں پائوں پھسلنے سے زخمی
کراچی (دنیا نیوز) سیلانی ویلفیئر کے بانی مولانا بشیر فاروق ترکیے میں پھسل کر گرنے سے زخمی ہوگئے۔
سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری اپنے دورہ ترکیہ کے دوران سیلانی ہیڈ آفس ترکیہ کے وضو خانہ میں پاؤں پھسلنے کے باعث گر کر زخمی ہو گئے ۔سیلانی ویلفیئر کے مطابق گرنے کی سے مولانا بشیر فاروق قادری کے کاندھے کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا ہے ، جمعے کی صبح 8 بجے ترکیہ سے کراچی پہنچ گئے ، جس کے بعد انہیں نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔سیلانی ویلفیئر کا کہنا ہے کہ مولانا بشیر فاروق کی طبیعت بہتر اور مستحکم ہے ، البتہ ضروری ایکس رے، ٹیسٹ اور طبی کے بعد کنسلٹنٹ ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا کہ فی الحال ان کا آپریشن مؤخر کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments