پختونخوا :سکول سے باہر بچوں کا سروے ہوگا، مفاہمتی یادداشت پر دستخط
پشاور(اے پی پی)خیبر پختونخوا میں سکول سے باہر بچوں کو دوبارہ تعلیمی نظام کا حصہ بنانے کے لیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی موجودگی میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم، محکمہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ صحت اور محکمہ سماجی بہبود کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دئیے گئے۔
اس کے تحت صوبے میں سکول سے باہر بچوں کی گھر گھر گنتی اور جامع سروے کیا جائے گا تاکہ ہر بچے کا درست ڈیٹا، مقام اور تعلیمی ضرورت معلوم کی جا سکے ۔مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں وزیراعلیٰ کو اعلیٰ حکام نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ون میپ نظام کے ذریعے سکول سے باہر بچوں کا درست ڈیٹا مرتب کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 60 فیصد بچوں کو فوری طور پر سکولوں میں داخل کرانے کا ہدف مقرر کیا جائے گا۔ غربت کے باعث تعلیم چھوڑنے والے بچوں کے لیے وظائف، زکوٰۃ اور سماجی معاونت فراہم کی جائے گی۔ وظائف کی ادائیگی کم از کم 75 فیصد حاضری سے مشروط ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments