پختونخوا اسمبلی : یوریا کھاد کی قلت پر وزیر آبنوشی کا واک آئوٹ
جعلی ،غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت پر سزائیں مزید سخت، بل اسمبلی میں پیش
پشاور (اے پی پی)خیبرپختونخوا اسمبلی میں یوریا کھاد کی قلت اور اس پر عائد پابندی کے معاملے پر صوبائی وزیر آبنوشی فضل شکور نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے کسانوں کو یوریا کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا اور احتجاجاً ایوان سے واک آٹ کیا۔ فضل شکور نے کہا کہ صوبے میں یوریا کھاد دستیاب نہیں جس سے کسان شدید متاثر ہورہے ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت نے جعلی، ملاوٹ شدہ، غیر رجسٹرڈ اور بغیر لائسنس ادویات کی فروخت کی روک تھام اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف سزائیں مزید سخت کرنے کے لیے خیبرپختونخوا ڈرگ ترمیمی بل 2026 صوبائی اسمبلی میں متعارف کرا دیا۔صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے بل ایوان میں پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments