سینیٹ ذیلی کمیٹی کی 18ویں آ ئینی ترمیم پر فوری عملدرآمد کی ہدایت

  سینیٹ ذیلی کمیٹی کی 18ویں آ ئینی ترمیم پر فوری عملدرآمد کی ہدایت

وفاقی حکومت اخراجات میں نمایاں کمی ، صوبوں کو اختیارات کی منتقلی یقینی بنا ئے

اسلام آباد (سیدقیصرشاہ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تفویض اختیارات کی ذیلی کمیٹی نے 18ویں آئینی ترمیم پر فوری اور مکمل عملدرآمد، صوبوں کو اختیارات کی حقیقی منتقلی اور وفاقی حکومت کے حجم و اخراجات میں نمایاں کمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی اور مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے دائرہ اختیار کے معاملات وفاقی کابینہ میں زیر بحث لانا آئین کی خلاف ورزی ہے ۔ کمیٹی نے وفاقی حکومت کو اپنے رولز آف بزنس میں ضروری ترامیم کرکے 15روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ سینیٹر بیرسٹر ضمیر حسین گھمرو کی زیر صدارت سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...