گھناؤنے جرم میں ملوث ملزموں کو کھلی چھوٹ نہیں دی جاسکتی : لاہو ر ہائیکورٹ

 گھناؤنے  جرم میں ملوث ملزموں کو کھلی چھوٹ نہیں دی جاسکتی : لاہو ر ہائیکورٹ

ایک مافیا لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ، پولیس ایسے ظالم لوگوں کو تحفظ دیتی ہے :جسٹس غلام سرور نہنگ عدالت نے 30من مردہ مرغیاں فروخت کرنے کے کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے 30من مردہ مرغیاں فروخت کرنے کے کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس غلام سرور نہنگ نے 1200کلو (30من)مردہ مرغیاں فروخت کرنے کے کیس میں گرفتار ملزم تنویر مسیح کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عمران   عارف رانجھا عدالت پیش ہوئے اور درخواست ضمانت کی مخالفت کی۔ دوران سماعت جسٹس غلام سرور نہنگ نے ریمارکس میں کہا کہ یہ ایک مافیا ہے جو لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے ، پولیس ایسے ظالم لوگوں کو تحفظ دیتی ہے اور ایسے کیسز میں بروقت تفتیش نہیں کرتی جس کا فائدہ ملزم اٹھاتے ہیں،ایسے ملزموں کو ریلیف دے کر معاشرے میں گھناؤنے جرم کیلئے نہیں چھوڑا جا سکتا۔ تفتیشی افسروں کی ذمہ داری ہے ایسے کیسز میں ترجیحی بنیادوں پر بلا تاخیر تفتیش مکمل کریں۔ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فوڈ اتھارٹی نے آٹھ ماہ قبل چھاپہ مار کر تنویر مسیح کو گرفتار کیا ، تاہم تھانہ بلوچنی فیصل آباد پولیس نے ابھی تک تفتیش مکمل نہیں کی، ملزم کو ضمانت پر رہا کیا جائے تاہم عدالت نے درخواست ضمانت ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...