پی پی وفد کی بیرسٹر گوہر کے گھر آمد ، والدہ کے انتقال پر تعزیت
پرویز اشرف ،شیری ر حمن ،سلیم مانڈوی والا ، نوید قمر نے فاتحہ خوانی کی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،نیوز رپورٹر )پیپلز پارٹی کے وفد کی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر آمد ، وفد میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری ر حمن ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور نوید قمر شامل تھے ،پیپلز پارٹی کے وفد نے بیرسٹر گوہر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا، وفد نے بیرسٹر گوہر کی والدہ کے ایصالِ ثواب ،درجاتِ کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ملاقات کر کے والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ، وفاقی وزیر نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور بیرسٹر گوہر علی خان سمیت غمزدہ خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ،،بیرسٹر گوہر نے تعزیت کے لئے آنے والے پیپلز پارٹی کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments