تنازعات کا آسان حل ،سپریم کورٹ کے پہلے ثالثی مرکز کا افتتاح

تنازعات کا آسان حل ،سپریم کورٹ کے پہلے ثالثی مرکز کا افتتاح

تقریب میں چیف جسٹس ،ججز،یورپی یونین ،اقوام متحدہ کے نمائندوں کی شرکت مرکزکاقیام خوش آئند:سفیریورپی یونین،کم خرچ پرانصاف ملے گا:جسٹس شاہد وحید

اسلام آباد (آن لائن )سپریم کورٹ نے پہلے کورٹ سے منسلک ثالثی مرکز کا افتتاح کر دیا،یہ عوام کو بروقت، سستے اور باہمی رضامندی سے تنازعات کے حل کی سہولت دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے ، یہ مرکز یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے ،اس کا مقصد فریقین کو عدالت کے زیر انتظام ثالثی کا ایک منظم فورم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ روایتی طویل مقدمہ بازی کے بجائے اپنے معاملات خود بہتر انداز میں حل کر سکیں،افتتاحی تقریب میں چیف جسٹس آف پاکستان، سپریم کورٹ کے ججز، اے ڈی آر کمیٹی اور اے ڈی آر ٹاسک فورس کے ممبران، یورپی یونین کے سفیر، یو این ڈی پی کے نمائندے ، سیکرٹری قانون و انصاف، چیئرمین ایف بی آر، وزارت خارجہ کے نمائندے ،وکلاودیگرنے شرکت کی، سپریم کورٹ اے ڈی آر کمیٹی کے سربراہ جسٹس شاہد وحید نے نقاب کشائی کی، یورپی یونین کے سفیر اور یو این ڈی پی کے نمائندے نے اس مرکز کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ثالثی سے عدالتوں پر بوجھ کم ہو گا، کیسز جلد نمٹیں گے اور فریقین باہمی اتفاق سے اپنے مسائل حل کر سکیں گے ۔سپریم کورٹ اے ڈی آر کمیٹی کے چیئرمین جسٹس شاہد وحید نے کہا ثالثی سے لوگوں کو جلد اور کم خرچ پر انصاف ملے گا، اس سے غیر ضروری مقدمات کم ہوں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...