ایف 10 میں مظاہرہ کرنے پر 59 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے ڈیوٹی جج سکندر خان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سیکٹر ایف 10 میں مظاہرے کے خلاف درج مقدمے میں 59 ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے گرفتار 60 ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کرنے کے بعد 59 ملزمان کی شناخت ہونے پر جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ وکلا صفائی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments