بلوچستان سپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو ضلع موسیٰ خیل میں 96منصوبے مکمل
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)بلوچستان سپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔۔۔
جبکہ ضلع موسیٰ خیل میں فیز ون اور فیز ٹو کے تحت 70 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 115 منصوبوں میں سے 96 منصوبے مکمل کر لیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق باقی 19 منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ مکمل کیے گئے منصوبوں میں تعلیم، صحت، صاف پانی، سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق منصوبے شامل ہیں، جن کا مقصد مقامی آبادی کو درپیش بنیادی مسائل کا حل اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہے ۔ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی نے اہم کردار ادا کیا، جس میں ایف سی بلوچستان، سول انتظامیہ اور منتخب نمائندے شامل تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments