اپٹما انتخابات میں ایک بار پھر گوہر اعجاز گروپ کا کلین سویپ

 اپٹما انتخابات میں ایک بار پھر گوہر اعجاز گروپ کا کلین سویپ

مرکزی چیئرمین اسد شفیع سمیت تمام ارکان بلامقابلہ منتخب، 17ویں سال کامیابی اپنے صنعتکار کو چور نہ کہیں، ایک سال میں10ارب ڈالر کما سکتے ہیں :گوہراعجاز

لاہور (کامرس رپورٹر سے )آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ایک مرتبہ پھر گوہر اعجاز گروپ نے کلین سویپ کر لیا،یہ گروپ کی مسلسل 17 ویں سال کامیابی ہے ،اسد شفیع مرکزی چیئرمین اپٹما منتخب ہو گئے ،اپٹما ریجنل آفس لاہور میں انتخابی نتائج کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق اپٹما زونل منیجنگ کمیٹی کی تمام نشستوں پر گوہر اعجاز گروپ کے ممبر  بلا مقابلہ کامیاب ہوئے ہیں، نارتھ زون کے صدیق جاوید بھٹی چیئرمین منتخب ہوئے ، محمد انیس مرکزی سینئر وائس چیئرمین،احمد شفیع وائس چیئرمین منتخب ہوئے ،مرکزی منیجنگ کمیٹی میں منتخب ہونے والوں میں سید علی احسان،احسن بشیر،شایق جاوید ،محمد قاسم شامل ہیں ،ہارون الٰہی شیخ،ایس ایم رافع،واصف سکندر بٹ،حسین احمد افضل،مصطفی احمد زمان،زاہد رشید خواجہ اور سید عمر شاہ بھی کمیٹی ممبر منتخب ہوئے ،حبیب انور شیخ سینئر وائس چیئرمین،محمد علی چودھری وائس چیئرمین منتخب ہوئے ،دانش اسلم خزانچی نارتھ زون،ہارون الٰہی شیخ،سفیان اختر،امان آصف بشیر،اسماعیل عامر فیاض،ایس ایم نبیل،ایس ایم رافع ،محمد بلال دانش ممبر کمیٹی منتخب ہوئے ،بلال دانش،عدیل محمود،اسماعیل فرید شیخ،فیصل جاوید ،محمد عبداللہ،زعیم احمد،ہمایوں قیصر،وہاج طارق،سید حسن نذر شاہ،اسد کمال ،امیر عرفان،امین رحمان افضل کا انتخاب بطور ممبر کیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر اور اپٹما گروپ کے پیٹرن انچیف گوہراعجاز نے کامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسی قیادت سامنے لائے ہیں جو ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل سمجھتی ہے اور اسے حل بھی کرے گی، ٹیکسٹائل انڈسٹری کا برآمدات میں ساٹھ فیصد حصہ ہے ہم ہر جگہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کا مقدمہ لڑیں گے ، انہوں نے کہا آج دنیا بھر میں پاکستان کی فوج اور حکومت کو پذیرائی مل رہی ہے ،اس کا فائدہ اٹھانا چا ہئے ، انہوں نے مزید کہا کہ باہر سے آ کر کوئی سرمایہ کاری نہیں کرے گا، اپنے صنعتکار کو چور نہ کہیں، ان کو عزت اور محبت دیں یہی لوگ ایک سال میں دس ارب ڈالر مزید کما کر دے سکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے گنے کی کاشت کم کرنا ہوگی، انہوں نے کہا کہ گنے کی فصل کپاس کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ پانی استعمال کرتی ہے ، اس لیے گنے کی کاشت کم کرکے کپاس کی فصل کو فروغ دینا ہوگا،انہوں نے کہا کہ ملک کے کپاس پیدا کرنے والے علاقوں میں جگہ جگہ شوگر ملز قائم ہوگئی ہیں، ایپٹما کی قیادت کو ٹاسک دے رہا ہوں کہ پاکستان کی کپاس کی فصل کو دوبارہ زندہ کرنا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...