محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات،خطے کی صورتحال پر گفتگو
منظم جرائم، منشیات اور انسانی سمگلنگ کیخلاف باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (دنیا نیوز،اے پی پی ،این این آئی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک امریکا دوطرفہ تعاون اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔پولیس آفیسرز کے باہمی پروگرامز و ٹریننگ سے متعلق گفتگو بھی کی گئی، ملاقات میں منظم جرائم، منشیات اور انسانی سمگلنگ کے خلاف باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،امریکی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے فیلڈ مارشل کے مثبت سفارتی کردار کی تعریف کی، اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments