اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ ،اہم امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق
اسلام آباد (وقائع نگار،اے پی پی )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔۔۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا، ریجنل فور کے وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس اور دیگر متوقع کثیرالجہتی اجلاسوں سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی،اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی رابطوں کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا اور اہم علاقائی و عالمی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments