FBR، ٹیکس آپریشنز میں شفافیت کیلئے پی آر سی آر ایم کمیٹیاں تشکیل

FBR، ٹیکس آپریشنز میں شفافیت  کیلئے پی آر سی آر ایم کمیٹیاں تشکیل

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس آپریشنز نظام میں شفافیت لانے اور کارکردگی کی نگرانی کیلئے کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو ‘پرفارمنس ریویو اینڈ کمپلائنس رسک مینجمنٹ’ میٹیاں تشکیل دی ہیں۔۔۔

 جو ادارے میں رسک مینجمنٹ، آپریشنل کارکردگی، افسران کی کارروائیوں کی قانونی حیثیت اور آڈٹ کے معیار کی نگرانی کریں گی۔  کسٹمز آپریشنز سے متعلق کمیٹی کی سربراہی ممبر کسٹمز آپریشنز اور ان لینڈ ریونیو سروس کی کمیٹی کی سربراہی ممبر آئی آر آپریشنز کریں گے ۔ کمیٹیوں میں ممبر آڈٹ، ممبر لیگل اور ڈائریکٹر جنرل پوسٹ کلیئرنس آڈٹ سمیت حکام بطور ممبر شامل ہوں گے ، چیف آپریشنز کمیٹیوں کے سیکرٹریٹ کا کام انجام دیں گے ۔ کمیٹیوں کے چیئرمین سہ ماہی بنیادوں پر جائزہ اجلاس طلب کریں گے اور اپنی رپورٹس بورڈ میں پیش کریں گے۔

کمیٹیوں کے بنیادی امور میں قانونی طریقہ کار کے مطابق کیس پروسیسنگ، فیلڈ دفاتر کی کارکردگی میں باقاعدگی لانا اور آڈٹ کے معیار کی نگرانی شامل ہو گی، قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والے افسران یا اہلکاروں کے کیسز قانونی اور ڈسپلنری کارروائی کیلئے بورڈ ان کونسل کو بھیجے جائیں گے ۔ سہ ماہی رپورٹ میں ریونیو و ٹیکس ریکوری، آڈٹ کا معیار اور نظام میں خامیوں کے ساتھ اصلاحات کی سفارشات شامل ہوں گی۔ ایف بی آر کمیٹیوں کی رپورٹ باقاعدہ گورننس رپورٹنگ کے حصے کے طور پر وزارتِ خزانہ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ شیئر کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...