اچھا لگے نہ لگے ، نئے صوبے ناگزیر

اچھا لگے نہ لگے ، نئے صوبے ناگزیر

اسلام آباد (این این آئی) صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کسی کو اچھا لگے نہ لگے، نئے صوبے بنانا ہوں گے ،جو اس مقصد میں ساتھ دے گا وہ ساتھ رہے گا ورنہ اس کو جانا ہوگا۔۔۔

عبدالعلیم خان سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے جہاں پارٹی نے نئے صوبوں کیلئے پارٹی کی سطح پر ٹھوس حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پارٹی صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے ،ہزارہ صوبے کی طرح بہاولپور صوبے کی بھی مکمل حمایت کرتے ہیں،سرائیکی صوبہ، ملتان اور دیگر انتظامی یونٹس بننے چاہئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...